پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین ختم، گورننگ بورڈ غیرفعال ، 2014کا آئین بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019کا آئین ختم، گورننگ بورڈ غیرفعال ، 2014کا آئین بحال

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2019 کا آٸین ختم کردیا گیا جس کے بعد گورننگ بورڈ غیر فعال ہوگیا۔ 2014 کے آٸین کے تحت نجم سیٹھی کی سربراہی میں چودہ رکنی مینجمنٹ کمیٹی فعال ہوگٸی۔ نٸی منیجمنٹ کمیٹی 120 روزمیں نئے چیئرمین اورگورننگ بورڈ کے ارکان کا تقررکرے گی۔ وفاقی کابینہ کی مںظوری کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کے حوالےسے تین نوٹیفیکیشن جاری کئے۔ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی بورڈ کے معاملات چلانے کے ساتھ 120 روز میں نئے چیئرمین اورگورننگ بورڈ کے ارکان کی تقرری یقینی بنائے گی۔ وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے پی سی بی کا 2019 کا آٸین معطل کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کرنے کے دوالگ الگ نوٹیفیکیشن بھی جاری کئے۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *