ملک بھرمیں شادی ہالزرات 10 اورمارکیٹیں، ہوٹلز8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ملک بھرمیں شادی ہالزرات 10 اورمارکیٹیں، ہوٹلز8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے توانائی بچت قومی پروگرام کا اعلان کردیا جس کے تحت شادی ہالز رات 10 بجے، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رات 2 بجے تک کھلی رہتی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 20 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے۔ مختلف ذرائع سے توانائی کی بچت کرکے معیشت کو اربوں کا فائدہ ہوگا۔ اس فیصلے سے 8 سے 9 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور62 ارب روپے بچائے جاسکیں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں توانائی بچت کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز مانگی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ای بائیکس متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لیے الیکٹرک بائیکس کی درآمد شروع ہوچکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *