فٹبال ورلڈ کپ 2022 لائنل میسی کا ٹورنامنٹ رہا۔ انہوں نے فائنل سمیت تمام میچز میں ارجنٹینا کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آخری بار ورلڈ کپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور دوسری بار گولڈن بال ایوارڈ اپنے نام کیا۔ میسی 2 ,بار یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پلئیر ہیں۔ وہ 2014 ورلڈ کپ کے بھی بہترین پلئیر رہے تھے۔ فرانس کے کلن ایمباپے کو 8 گول اسکور کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بہترین گول کیپر کا ایوارڈ گولڈن گلوو ارجنٹینا کے گول کیپرایمیلیانو مارٹینز کے نام رہا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین ینگ پلیئر کا ایوارڈ ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈس کے حصے میں آیا۔

- December 18, 2022
2 years ago
0
You can share this post!