کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگزمیں354رنزپرآؤٹ، پاکستان کی دوسری اننگزکا آغاز

کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگزمیں354رنزپرآؤٹ، پاکستان کی دوسری اننگزکا آغاز

کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگزمیں 354رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کوپاکستان کیخلاف پہلی اننگزمیں 50رنزکی برتری مل گئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہےتیسرے ٹیسٹ کےدوسرے روزانگلینڈ نے پہلی اننگز7 رنزایک کھلاڑی آؤٹ سے آگےبڑھائی لیکن 58کے اسکورپرمزید 2 وکٹیں گرگئیں۔ بین ڈکٹ 26 اورجوروٹ صفرپرپویلین لوٹے۔ اولی پوپ 51 اورکپتان بین اسٹوکس 26رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے بین فوکس کے ساتھ 117رنزکی شراکت بنا کرٹیم کو ریسکیوکیا۔ بروک نے مسلسل تیسرے میچ میں سنچری اسکورکی وہ 111رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ بین فوکس نے 64 اورمارک ووڈ نے 35 رنزبنائے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی اورابراراحمد نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرےروز کھیل کے اختتام تک پاکستان نےدوسری اننگزمیں بغیرکوئی وکٹ گنوائے 21رنزبنالئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *