کروشیا نے مراکش کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے پلے آف میں کروشیا نے مراکش کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔
کروشیا کی جانب سے جوسکو گوارڈیول نے ساتویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم کو برتری دلائی۔ 2 منٹ بعد مراکش کے اشرف داری نے نویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ 42 ویں منٹ میں مِسلاف اوریسِچ نے دوسرا گول اسکور کر کے کروشیا کو ایک بار پھر سبقت دلادی۔ مراکش کی ٹیم متعدد کوششوں کے باوجود مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ یوں کروشیا نے 1-2 سے فتح سمیٹ کر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔