ہنگومیں مسافربس کے اندرفائرنگ، ماں بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

ہنگومیں مسافربس کے اندرفائرنگ، ماں بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق

ہنگو میں مسافر بس کے اندر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافربس کے اندر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جان سے گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان بس میں ہی سوار تھے، اور واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *