پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پلیئرزکی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔ پشاورزلمی نے 17جبکہ دیگرفرنچائززنے 18، 18 پلیئرزپرمشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا۔ پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔ ہسارنگا، جمی نیشم، راجا پاکسے، عادل رشید اورمیتھیوویڈ 2023میں پی ایس ایل ڈیبیوکریں گے۔ فرنچائززنے 36 غیرملکی کھلاڑیوں کواسکواڈ کا حصہ بنایا۔ فخرزمان لاہورقلندرزنسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہورقلندرزنے حسین طلعت، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابراراحمد، صہیب مقصود اوررومان رئیس کواپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اورسہیل تنویرکوکسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے میچز آئندہ سال 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔