کراچی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے اورآخری ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ٹاس جیت کربیٹنگ کررہی ہے۔ پاکستان نے آخری ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں کیں۔ امام الحق، محمد علی، محمد نواز اورزاہد محمود کی جگہ شان مسعود، اظہرعلی، نعمان علی اوروسیم جونئیرٹیم کوٹیم میں شامل کیا۔ انگلینڈ نے ٹیم میں دوتبدیلیاں کرتے ہوئے وِل جیکس کی جگہ ریحان احمد جبکہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جگہ بین فوکس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔ 18 سالہ ریحان احمد نے ڈیبیوکیا۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیوکرنے والے کم عمرترین کھلاڑی ہیں۔ انگلینڈ کوتین میچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

- December 17, 2022
2 years ago
0
You can share this post!