دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 کنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کین ولیمسن 6 سال بعد ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبردارہوگئے۔ فاسٹ بولرٹم ساؤتھی دورہ پاکستان میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نےدورے کیلئے عدم دستیابی ظاہرکردی۔ لیگ اسپنراِش سودھی کی 4 سال بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلیئرٹکنر اورگلین فلپس کوبھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبرکوکیا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم19 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی اور دوسرا 3 جنوری سے ملتان میں ہوگا۔

- December 15, 2022
2 years ago
0
You can share this post!