قطر: مراکش کا خواب چکنا چور، دفاعی چیمپیئن فرانس مسلسل دوسری بارفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

قطر: مراکش کا خواب چکنا چور، دفاعی چیمپیئن فرانس مسلسل دوسری بارفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مراکش کے ڈریم رن کا دی اینڈ ہوگیا۔ فرانس مسلسل دوسری بارفٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن نے مراکش کو0-2 سے پچھاڑدیا۔ البیت اسٹیڈٰیم میں ایونٹ کا دوسرے سیمی فائنل
میں فرنچ ٹیم پہلے ہاف میں حاوی رہی۔ ہرنانڈزنے پانچویں منٹ میں گول داغ دیا۔ ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک صفر رہا۔ دوسرے ہاف میں مراکش کو کئی مواقع ملے
لیکن کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کرسکا۔ 79 ویں منٹ میں مووانی نے گیند کوجال میں ڈال کردفاعی چیمپیئن کی برتری دوگنی کردی۔ فرانس نے0-2 سے میدان مارلیا اوراتوار کو ارجنٹائن سے ٹائٹل مقابلہ فکس کرلیا۔
سیمی فائنل دیکھنے کے لیے فرانسیسی صدر بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *