قطر: ارجنٹینا کی فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی، نیدرلینڈز کو پینالٹیز پر شکست

قطر: ارجنٹینا کی فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی، نیدرلینڈز کو پینالٹیز پر شکست

لائنل میسی کی ارجنٹینا نے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پینالٹیز پر 3-4 سے شکست دی۔ مولینا نے 35ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کو برتری دلائی جسے 73ویں منٹ میں میسی نےپنالٹی کک پر گول کرکے دوگنا کردیا۔ نیدرلینڈز کی ٹیم آخری لمحات میں میچ میں وقپس آئی اور 2 گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا۔ دونوں گول ویگ ہورسٹ نے اسکور کئے۔ اضافی 30منٹ میں کوئی بھی ٹیم برتری لینے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد فیصلے کیلیے پینالٹیز کا سہارا لیا گیا۔ پینالٹیز پر ارجنٹائن نے 4 گول اسکور کئے جبکہ نیدرلینڈز کی 2 پینالٹیز ارجنٹائن کے گول کیپر نے روک لیں۔ یوں ارجنٹئن نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *