قومی ٹیم کے نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا اور وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔ انہوں نے ملتان ٹیسٹ میں اب تک10 وکٹیں حاصل کی ہیں، اس سے قبل عبدالرحمن نے ڈیبیو پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد زاہد ڈیبیو پر سب سے زیادہ وکٹ لینےکا اعزاز رکھتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں۔

- December 10, 2022
2 years ago
0
You can share this post!