پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو 1-6 سے روند کر قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دئیے۔ پرتگال کے گونکالو راموس نے ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹرک اسکور کی۔ لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری پری کوارٹرفائنل میں پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی جگہ گونکالو راموس کوفرسٹ الیون میں شامل کیا۔ پرتگال کے کوچ کا یہ داو کام کرگیا اور راموس ہیٹرک گرگئے۔ہیٹرک کی بدولت راموس ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مقابلوں میں رونالڈو سے زیادہ گول کرنے والے پلئیر بن گئے. رونالڈو 73ویں منٹ میں بطور متبادل کھلاڑی میدان میں آئے لیکن کوئی گول نہ کرسکے۔ پرتگال کی جانب سے پیپے، گوئیریرو اور لیاو نے بھی ایک ایک گول اسکور کیا۔ سوئٹزرلینڈ کا واحد گول اکانجی نے 58ویں منٹ میں اسکور کیا۔ کوارٹرفائنل میں پرتگال کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

- December 6, 2022
2 years ago
0
You can share this post!