بھارت کا کھیل سے کھلواڑ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20ورلڈ کپ کیلئےویزے دینے سے انکار

بھارت کا کھیل سے کھلواڑ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20ورلڈ کپ کیلئےویزے دینے سے انکار

بھارتی حکومت کا کھیل سے کھلواڑ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ویزے دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشین نے پہلے معاملے پرٹال مٹول کیا۔ پھرایونٹ شروع ہونے کے بعد پاکستان بلائنڈ کونسل کو باضابطہ آگاہ کردیا۔ ہائی کمشین کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کلئیرنس نہیں ملی۔ پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے نہیں ہورہے اسلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کر سکتے۔ چئیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئےمعاملے کوورلڈ بلاٸنڈ کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا۔ سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم گزشتہ 2 سال سے ورلڈ کپ کیلئے بھرپورتیاری کررہی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *