ورلڈ کپ میں برازیل کا میچ ہسپتال میں دیکھوں گا، لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے

ورلڈ کپ میں برازیل کا میچ ہسپتال میں دیکھوں گا، لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر پیلےنے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں برازیل اور جنوبی کوریا کا میچ ساو پالو کے ہسپتال میں دیکھیں گے۔ 3 مرتبہ کے ورلڈ کپ ونر پیلے نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں لکھا کہ 1958 میں میں اپنے والد سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کیلیے سڑک پر نکلا۔ مجھے معلوم ہے کہ آج بھی کئی کھلاڑیوں نے ایسے ہی کچھ وعدے کیے ہوں گے اور اپنا پہلا ورلڈ کپ جیتنے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔ پیلے نے برازیلین کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہسپتال سے میچ دیکھ رہا ہوں اور آپ سب کیلیے دعا گو ہوں۔ میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے پیغام کے ساتھ 17 سالہ پیلے کی تصویر بھی شئیر کی۔ پیلے سانس کی نالی کے انفیکشن کے علاج کیلیے ساو پالو کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دنیا کے اب تک کے عظیم ترین فٹبالر سمجھے جانے والے پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جو تین ورلڈکپ 1958، 1962 اور 1970 جیت چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *