نیدرلینڈز فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ دوحا کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ناک آوٹ راونڈ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو 1-3 گول سے شکست دی۔ دسویں منٹ میں ڈیپے نے گول کرکے ڈچ ٹیم کو برتری دلائی جسے 46ویں منٹ میں بلائنڈ نے گول کرکے دوگنا کردیا۔ امریکا نے 76ویں منٹ میں رائٹ کے گول کی بدولت خسارہ کم کردیا۔ پانچ منٹ بعد ڈمفرائس نے نیدرلینڈز کی برتری 1-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ یوں نیدرلینڈز نے ساتویں مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دئیے۔

- December 3, 2022
2 years ago
0
You can share this post!