جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آوٹ راونڈ میں جگہ بنالی۔ گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال کی فتح یا ڈرا جبکہ یوراگوئے کی کامیابی کی صورت میں یوراگوئےکی ناک آوٹ راونڈ تک رسائی یقینی تھی لیکن ہوا اس کے برعکس۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریکارڈو ہورٹا نے گول کرکے پرتگال کو برتری دلادی۔ کم یونگ نے 27ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ انجری ٹائم میں ہی چان نے گیند کو جال میں پہنچا کر جنوبی کوریا کو برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ جنوبی کوریا نے ایک گول کے فرق سے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی.

- December 4, 2022
2 years ago
0
You can share this post!