ٹی 20 ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز دووینیوز ایل سی سی اے گراؤنڈ اورلاہور جمخانہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرزپرمشتمل بلاسٹرز، ڈائنامئٹس، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فاطمہ ثنا بلاسٹرز اورعمیمہ سہیل چیلنجرز کی قیادت کریں گی۔ ڈائنامئٹس کی کپتان ام ہانی جبکہ اسٹرائیکرزکی منیبہ علی ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 9دسمبرکوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ جبکہ رنراپ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔

- December 4, 2022
2 years ago
0
Tags:
You can share this post!