قطر: دفاعی چیمپئین فرانس کی ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل تک رسائی، پولینڈ کو 1-3 سے زیر کیا

قطر: دفاعی چیمپئین فرانس کی ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل تک رسائی، پولینڈ کو 1-3 سے زیر کیا

دفاعی چیمپیئن فرانس نے بھی فٹبال ورلڈکپ 2022 کے کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دیئے۔ راؤنڈ آف 16 کے میچ میں پولینڈ کو ایک کے مقابلے3 گول سے شکست دے دی۔ ال تھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اولیور جیرو نے 44 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ جیرو 52گول کے ساتھ فرانس کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے پلئیر بن گئے۔ کلن ماپے نے 74 ویں منٹ میں فرانس کی برتری دوگنی کردی۔ 15 منٹ بعد ماپے نے اپنا دوسرا گول داغ دیا۔ ماپے 5 گول کے ساتھ حالیہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ آخری لمحات میں لیون ڈوسکی کا پنالٹی پرگول ٹیم کے کام نہ آیا۔فرانس نے 1-3 سے میدان مارا۔۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *