فیفا ورلڈ کپ، میکسیکو کی سعودی عرب کے خلاف 1-2 سے فتح، میکسیکن ٹیم جیت کربھی ایونٹ سےباہر

فیفا ورلڈ کپ، میکسیکو کی سعودی عرب کے خلاف 1-2 سے فتح، میکسیکن ٹیم جیت کربھی ایونٹ سےباہر

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے ایک اورمیچ میں میکسیکونے سعودی عرب کو1 کے مقابلے میں 2 گول سے زیرکیا۔ میکسیکوکودوسرے مرحلے میں جگہ بنانے کیلئے سعودی عرب کیخلاف لازمی فتح درکارتھی لیکن اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنانا تھا کہ سعودی ٹیم ان کیخلاف گول نہ کرسکے۔ لوسیل اسٹیڈیم میں ہینری مارٹن اورلوئز شاویزنے گول داغ کرمیکسیکوکوجیت کی راہ پرگامزن کردیا لیکن سعودی عرب کے سلیم الدوساری نے انجری ٹائم میں گول کرکے میکسیکوکی امیدوں پرپانی پھیردیا۔ گروپ میچز کےاختتام پرپولینڈ اورمیکسیکوکے 4،4 پوائنٹس تھے لیکن بہترگول اوسط پرپولینڈ کی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ میکسیکواورسعودی عرب کا سفرتمام ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *