دوحا: برازیل کے آنجہانی فین کے بیٹے اپنے والد کی میراث کوزندہ رکھنے کیلئے ورلڈ کپ دیکھنے قطرپہنچ گئے

دوحا: برازیل کے آنجہانی فین کے بیٹے اپنے والد کی میراث کوزندہ رکھنے کیلئے ورلڈ کپ دیکھنے قطرپہنچ گئے

برازیلین فٹبال ٹیم کے آنجہانی فین گاچو ڈی کوپا کے بیٹے اپنے والد کی میراث کوزندہ رکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں برازیل کے میچزدیکھنے کیلئے قطرپہنچ گئے۔ گاچوڈی کوپا نے 1990 سے 2002 تک 7 ورلڈ کپ میں برازیل کا ہرمیچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ گاچونے 60ممالک میں برازیل کے 150 سے زائد میچز دیکھے۔ وہ 2015 میں کینسرکےباعث انتقال کرگئے تھے جس کے بعد ان کے دو بیٹے والد کے مشن کوآگے بڑھارہے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی برازیلین ٹیم کے تمام میچزدیکھے تھے۔ بڑے بھائی 44 سالہ فرینک نے اپنا ورلڈ کپ ڈیبیو 1994 میں کیا جبکہ گوستاوو1998 سے ہرورلڈ کپ میں شرکت کررہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *