قطر: فٹبال ورلڈ کپ، ارجنٹائن کی آخری میچ میں پولینڈ کےخلاف 0-2سے کامیابی

قطر: فٹبال ورلڈ کپ، ارجنٹائن کی آخری میچ میں پولینڈ کےخلاف 0-2سے کامیابی

لائنل میسی کی ارجنٹائن اور پولینڈ نے فٹبال ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ میکسیکوکی ٹیم جیت کے باوجود گول کے فرق سے دوسرے مرحلے میں جگہ نہ بناسکی۔ اسٹیڈیم 974 میں گروپ سی کے میچ میں ارجنٹائن نے پولینڈ کو0-2 سےمات دی۔ میک الیسٹرنے 46 اورالواریزنے 67ویں منٹ میں گول اسکورکئے۔ ارجنٹائن نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پررہتے ہوئے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔ پولینڈ کی ٹیم شکست کے باوجود ایک گول کے فرق سے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ پری کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پولینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپیئن فرانس کے مدمقابل آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *