ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں پاکستان نے 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔ ویمن ایتھلیٹ آرزو نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ کولمبو میں جاری چیمپئین شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشاد علی نے پہلے انڈر 21 کیٹیگری میں اور پھر سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں سونےکا تمغہ جیتا۔ پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو کاتا ایونٹ میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ پاکستان کی آرزو نے جونیئر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی ماہ گل نے 61کے جی کے فائنل میں بھارتی حریف کوشکست دے کرگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

- November 30, 2022
2 years ago
0
You can share this post!