پاکستان میں 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلیے انگلش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلش اسکواڈ ابوظبی سے اسلام آباد پہنچا۔ پی سی بی حکام نے انگلش ٹیم کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم آج آرام اور کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبرسے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ دوسرا ملتان اور تیسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔

- November 27, 2022
2 years ago
0
You can share this post!