فیفا بال ورلڈ کپ 2022 قطر کے گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ اور امریکا کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کیلیے خوب زور لگیا لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی۔ انگلینڈ کے 2میچز کے نعد 4 پوائنٹس ہیں اور وہ ویلز کیخلاف آخری میچ ڈرا کھیل کر بھی ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ سکتی ہے۔ امریکا کو آخری 16ٹیموں میں جگہ بنانے کیلیے آخری میچ میں ایران کو لازمی شکست دینا ہوگی۔ اس سے قبل گروپ اے میں نیدرلینڈز اور ایکواڈور کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز نے جارحانہ آغاز کیا اور چھٹے منٹ میں ہی برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد پہلے ہاف میں مزید کوئی گول نہ ہوسکی۔ دوسرے ہاف کے چوتھے ہی منٹ میں ایکواڈور کے ایزن ویلنشیا نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ …

- November 27, 2022
2 years ago
0
You can share this post!