اسلام آباد : انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کی تربیتی مشقوں کا آغاز

اسلام آباد : انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی اسکواڈ کی تربیتی مشقوں کا آغاز

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ نے تربیتی مشقوں کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن جاری ہے۔ فیلڈنگ سیشن کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اوربولنگ کی مشقیں کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے27 نومبرکی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان تین میچزپرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبرتک ملتان جبکہ تیسرا اورآخری ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبرتک کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *