پانچ 5 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیل نے سربیا کو0-2 سے شکست دے کرفٹبال ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ لوسیل اسٹیڈیم میں پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گیند کا جال میں نہ پہنچاسکی۔ دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم چھائی رہی۔ ریچارلیسن نے62 ویں منٹ میں پہلا گول داغ دیا۔ 11منٹ بعد ریچارلیسن نے اپنا دوسرا گول اسکورکرکے برازیل کی برتری مستحکم کردی جومیچ کے اختتام تک برقراررہی۔ برازیلین فارورڈ نیمارٹخنےکی انجری کا شکارہوگئے۔ میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سےٹکرانے کے بعدنیمارکےدائیں ٹخنےمیں موچ آگئی اورانہیں گراؤنڈ سےباہرلے جانا پڑا۔ ٹیم ڈاکٹر کے مطابق نیمار کے ٹخنے پرسوجن ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائےگا۔۔

- November 25, 2022
2 years ago
0
You can share this post!