چین میں کرونا کا وار ، کووڈ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چین میں کرونا کا وار ، کووڈ کیسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

چین میں گذشتہ روز  31 ہزار 527 کیسز کی تصدیق ہوئی جو کرونا وبا کے آغاز کے بعد اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سےپہلے  اپریل 2022 میں 29 ہزار 317 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ دارالحکومت بیجنگ اور گوانگزو کووڈ کی حالیہ لہر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حالیہ لہر کے دوران کووڈ  سے متاثرہ  6 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکثر کا تعلق بیجنگ سے تھا۔ چین میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک  5200 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ کووڈ کی روک تھام کے لیے سخت پابندیوں سے چینی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کے باعث پابندیوں کو کچھ نرم کیا گیا ہے۔ قرنطینہ کا وقت 7 دن سے کم کرکے 5 دن کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں کے رابطے میں آنے والے افراد پر قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *