مداح کا موبائل پھینکنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

مداح کا موبائل پھینکنے پر کرسٹیانو رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

پرتگال کے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو پر مداح کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی۔ رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے رونالڈو نے ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر اسے نیچے پھینک دیا تھا۔ بعد ازاں رونالڈو نے اپنے عمل پر فین سے انسٹاگرام پر معافی بھی مانگی تھی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری تھیں جو اب مکمل ہوگئیں، جس کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن نے رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی کے ساتھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔ رونالڈو پر2 میچز کی پابندی کا اطلاق انگلینڈ میں ڈومیسٹک میچزپرہوگا اور یہ انٹرنیشنل میچز پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *