سوئٹزرلینڈ نے بھی قطرمیں جاری فٹبال ورلڈکپ 2022 میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ الجنوب اسٹیڈیم میں گروپ جی کے میچ میں سوئٹرزلینڈ نے کیمرون کو 0-1 سے شکست دی۔ بریل ایمبولو نے میچ کا واحد گول کھیل کے 48ویں منٹ میں اسکور کیا۔ 25 سالہ ایمبولو کیمرون میں پیدا ہوئے اورانہوں نے اپنے ہی آبائی ملک کیخلاف گول کیا لیکن اس کا جشن نہیں منایا۔