اٹلی کا دلکش اطالوی قصبہ پریساءز ان لوگوں کو 25,000 پاؤنڈ ادا کرے گا جو گھر خریدنے اور وہاں جانے کے خواہشمند ہیں۔ پگلیا میں پریسک کے اہلکار خستہ حال گھروں کو تبدیل کرنے اور علاقے کو دوبارہ آباد کرنے کے بدلے نقد رقم کی پیشکش کر رہے ہیں۔ دستیاب مکانات میں سے کچھ £25,000 سے بھی کم میں آتے ہیں کیونکہ وہ گھر کچھ عرصے سے لاوارث ہیں اور انہیں تزئین و آرائش کی ضرورت ہے۔ اس قصبے کی آبادی 9 ہزار کے قریب ہے اور اس میں اضافے سے زیادہ پبلک فنڈز مل سکیں گے۔ حکام کو توقع ہے کہ اس پروگرام سے قصبے کی رونق بحال ہوسکے گی۔