وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کے لیے کام ہوگا۔ کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، جو وزیراعظم کے حوالے کردیے جائیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے، سمری وزیراعظم آفس کو ہینڈ اوورکردیں گے پھر وزیراعظم کا اختیارہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔ معاملات درست جا رہے ہیں، سیاست کے ساتھ فوج کا تعلق آئین و قانون کے مطابق ہو سکتا ہے، ماضی کے لحاظ سے اب افواج نے اپنا کردار نیوٹرل کر دیا ہے۔

- November 22, 2022
2 years ago
0
You can share this post!