وزیربورڈ سندھ اسماعیل راہو نے تمام بورڈز کو سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
صوبائی وزیر نے گیارہویں اوربارہویں کے نتائج جاری نہ کرنے پر 3 بورڈز پرسخت ناراضی کااظہار کیا اور کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں نتائج کے اعلان کیلئے 15 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھاکہ کوتاہی کی ذمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے، جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگےبڑھانےکے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔