کورونا ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا سے ڈی پورٹ ہونے والے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی 2023 کے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی راہ ہموار ہوگئی۔ آسٹریلوی حکومت نے رواں سال جنوری میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پرنوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کردیا تھا اور3 سال کیلئےملک میں داخلے پر پابندی لگادی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز نےجوکووچ کی ملک میں داخلے پر پابندی کو ختم کردیا ہے۔ جس کے بعد جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے ویزے کی درخواست دینے کے اہل ہوگئے۔ آسٹریلیا نے رواں سال جولائی میں غیر ملکی مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن کی شرط ختم کردی تھی۔

- November 16, 2022
2 years ago
0
Tags:
You can share this post!