قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں شاہین شاہ آفریدی کی انجری نہ ہوتی تو فائنل کا نتیجہ بدل سکتا تھا۔ فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کوجیت پرمبارکباد دیتے ہیں۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران شائقین نے پاکستان ٹیم کوبہت سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فائنل میں پہنچنا بڑا اعزازہے۔ ہم نے فائنل میں 20 رنزکم بنائے۔ ہماری بولنگ دنیا کی بہترین بولنگ ہے، بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔ ہمارے بولرزنے پوری جان ماری۔

- November 13, 2022
2 years ago
0
You can share this post!