ٹی20ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست، کوچنگ اسٹاف کئی سینئیرکھلاڑیوں کوآرام دے دیا گیا

ٹی20ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست، کوچنگ اسٹاف کئی سینئیرکھلاڑیوں کوآرام دے دیا گیا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ ایکشن میں آگیا۔ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کوچنگ اسٹاف سمیت کپتان روہت شرما اورویرات کوہلی کوآرام دے دیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں تین ٹی20 اورتین ون ڈے میچزکی سیریزکیلئے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈسمیت پورے کوچنگ اسٹاف کوریسٹ دے دیا گیا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے چیف وی وی ایس لکشمن دورے میں قائم مقام کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریگولرکپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایل راہول اورایشون کوبھی ریسٹ دے دیا گیا۔ دورہ نیوزی لینڈ میں ہاردک پانڈیا ٹی20 سیریز اورشیکھردھون ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دورے کیلئے کئی نئے چہرے بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *