عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس گرم موسم سے اسپین اور جرمنی سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے۔
اب تک کے ریکارڈ کے مطابق جون سے اگست یورپ کے گرم ترین مہینے رہے، ہیٹ ویو سے جرمنی میں ساڑھے 4 ہزار، اسپین میں 4 ہزار، برطانیہ میں 3200 سے زائداموات ہوئیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ گرمی اور بڑھتی ہوئی موسمیاتی شدت روکنے کے لیے سخت اقدامات نہ کیے گئے تو گرمی اور موسمی شدت اگلی دہائیوں میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہے۔