امریکی ٹی وی کی میزبان بار بار سوال پوچھتی رہیں کہ آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟
جس کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان واقعات کا پس منظر بیان کرتے رہے۔ اینکر نے پھر پوچھا ، آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔
بار بار اصرار پر بھی عمران خان شواہد پیش نہ کر سکے اور بولے دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جب کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیے گئے، معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔