نیدرلینڈزکرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کولن ایکرمین نے متنازع امپائر مرایس ایراسمس سے متعلق تشویش کا اظہار کر دیا۔ ایکرمین نے ٹوئٹر پرجنوبی افریقی امپائر مرایس ایراسمس کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں قومی ٹیم کے کپتان امپائر سے بحث کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایکرمین نے تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ “نہیں، اراسمس ایک بار پھر سیمی فائنل میں”۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو اس شخص کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہارکرنا چاہیے۔ آئی سی سی نے پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل کیلئے مرایس ایراسمس اور انگلینڈ کے رچرڈ اِلنگورتھ کو فیلڈ امپائر مقررکیا ہے۔ ایراسمس حالیہ ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے۔

- November 8, 2022
2 years ago
0
You can share this post!