دبئی : پاکستان کے لیجنڈری اسپنرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

دبئی : پاکستان کے لیجنڈری اسپنرعبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرعبدالقادرمرحوم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔ آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کئے ہیں جن میں عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال اورانگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز بھی شامل ہیں۔ عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔ لیگ اسپن کے فن کو زندہ کرنے والے عبدالقادر نے 171انٹرنیشنل میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 236 اورون ڈے میں 132 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *