چھ مرتبہ کے چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ کو پیرس ماسٹرزکے فائنل میں اپ سیٹ شکست سے دوچارہوگئے۔ ڈنمارک کے 19 سالہ کھلاڑی ہولگرروون نے جوکووچ کو ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پیرس میں کھیلے گئے فائنل میں ہولگرپہلا سیٹ تو ہار گئے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے دونوں سیٹ جیت کرٹرافی پرقبضہ جمالیا۔ ہولگر نے 3-6، 3-6 اور 5-7 کے اسکورکے ساتھ فتح سمیٹی۔ یہ ہولگرکا پہلا ماسٹرز ٹائٹل ہےجس کی بدولت وہ اے ٹی پی رینکنگ میں 10ویں نمبرپرآگئے۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
Tags:
You can share this post!