پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ پاکستان 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی واحد ٹیم بن گئی۔ پاکستان کا شمار ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیاب ترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ پاکستان نے 2007 میں پہلے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ 2009 میں قومی ٹیم ورلڈ چیمپیئن بنی۔ قومی ٹیم نے 2010 اور2012 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنائی۔ 2014 اور2016 میں پاکستان کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام ہوگیا۔ گرین شرٹس نے 2021 میں یواے ای میں کھیلے گئے ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں انہیں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!