ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا۔ امپائرنگ پرسوالات اٹھنے لگے۔ ایڈیلیڈ میں بنگلا دیش کی اننگزکے دوران شاداب خان نے نے شکیب الحسن کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی۔ امپائر کی جانب سے شکیب کو آؤٹ قرار دیا گیا لیکن بنگلا دیشی کپتان نے فوراً ہی ریویو لے لیا۔ تھرڈ امپائر نے ٹی وی پر دیکھنے کے بعد شکیب کو آؤٹ قرار دیا لیکن بنگلا دیشی بیٹر امپائر کے فیصلے سے خوش نظرنہیں آئے۔ تاہم فیلڈ امپائر کے کہنے پروہ گراؤنڈ چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے امپائر کی جانب سے شکیب الحسن کو آؤٹ قرار دینے جانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہارکیا۔ ٹوئیٹ میں لکھا کہ شکیب کا بلا زمین سے نہیں لگا، گیند بلے کو چھو کرگئی۔

- November 7, 2022
2 years ago
0
You can share this post!