ٹی20 ورلڈ کپ : اگرمگر کا شکارپاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ٹی20 ورلڈ کپ : اگرمگر کا شکارپاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

دعائیں رنگ لے آئیں، ٹی 20ورلڈ کپ میں قدرت کا کرشمہ ہوگیا۔ زمبابوے سے شکست کے بعد اگر مگر کا شکار پاکستانی ٹیم بالاآخرمعجزاتی طورپرسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم نے ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا۔ چوکرز کہلانے والے پروٹیز پھر چُوک کرگئے۔ نیدرلینڈز سے 13 رنزسے شکست کے ساتھ ہی ایونٹ سے باہرہوگئے۔ پاکستان کوسنہری موقع ملا پھر وہ بنگلا دیش پرجھپٹ پڑے۔ بنگال ٹائیگرزکو پچھاڑ کرسیمی فائنل میں قدم رکھ دئیے۔ پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ 2 سے پاکستان نے بھارت نے فائنل 4 میں جگہ بنالی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *