غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ میں نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ مل کر روسی اناج کو بحیرہ اسود کے برآمدی معاہدے کے تحت غریب افریقی ممالک کے لیے مفت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے روسی صدر کو فون کال کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس اناج کو افریقا کے سوڈان، صومالیہ اور جبوتی جیسے غریب ممالک کو دینا چاہیے جس پر ہم نے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔