امریکی سینیٹ نے منگل کے روز یہ قانون سازی کی جو2023 میں دن کی روشنی کی بچت کے وقت کو مستقل بنا دے گی۔ اس ایکٹ کے بعد گھڑیوں کی دو بار سالانہ تبدیلی کو ختم کردیا جائے گا۔
سینیٹ نے وائس ووٹ کے ذریعے متفقہ طور پر “سن شائن پروٹیکشن ایکٹ” کی منظوری دی۔ ایوان نمائندگان کو ابھی بھی بل کو پاس کرنا ہوگا جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے۔