ٹی20ورلڈ کپ : جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20ورلڈ کپ : جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ڈواینڈ ڈائی میچ میں پاکستان ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کررہی ہے۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انجرڈ فخرزمان کی جگہ وکٹ کیپربیٹرمحمد حارث کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ گرین شرٹس کیلئے یہ میچ ڈو اینڈ ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن رکھنے کیلئے پاکستان کولازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں قومی ٹیم کا ایونٹ میں سفرختم ہوجائے گا۔ گروپ 2 میں موجود پاکستان ٹیم کے صرف 2 پوائنٹس ہیں جبکہ جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے۔ پاکستان کوابتدائی 2 میچزمیں بھارت اورزمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ واحد کامیابی نیدرلینڈز کیخلاف ملی۔ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
میں جنوبی افریقا کیخلاف اب تک ناقابل شکست ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *