ٹوئٹر کے بعد انسٹا گرام کے بھی نخرے ، دنیا بھر میں متعدد صارفین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل

ٹوئٹر کے بعد انسٹا گرام کے بھی نخرے ، دنیا بھر میں متعدد صارفین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل

دنیا کے مختلف ممالک میں معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام کے صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر صارفین نے شکایت کی ہےکہ وہ اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پا رہے اور انہیں نوٹس ملا ہےکہ آپ کا اکاؤنٹ 30 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

بعض صارفین نے شکایت کی ہےکہ وہ اپنا اکاؤنٹ تو کھول پارہے ہیں تاہم ان کے فالوووز اچانک کم ہوگئے ہیں، اس کی وجہ اکاؤنٹس کا بڑی تعداد میں اچانک معطل ہوجانا بتایا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کا کہنا ہےکہ وہ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صارفین کو درپیش پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *