پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
فیصل واوڈا کو چند روز قبل ان کی پریس کانفرنس پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔