دنیا بھر میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کی سروسز پاکستان سمیت کئی ممالک میں تقریبا 2 گھنٹے تک معطل رہیں جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو صارفین کو تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ سب سے پہلے ایپ کے گروپس میں صارفین پیغامات بھیجنے سے قاصرتھے۔ ٹوئٹر پرصارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز ڈلیورنہیں ہورہے جبکہ انفرادی طور پر صارفین کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ رہا۔ایسے میں پاکستانی عوام نے حسب روایت مسئلے کو چٹکیوں میں اڑایا ، اور خوب میمز شئیر کیے۔

- October 26, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!